ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ فلسطینی مملکت کے قیام کی مخالفت میں جعلی اسرائیلی حکومت کی پارلیمنٹ کی نئی قرار داد اور نو ماہ سے جاری صیہونی فوج کے جنگی جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی نے دنیا والوں پر اس غاصب اور جعلی حکومت کی نسل پرستانہ ماہیت ایک بار پھر ثابت کردی ہے۔
انھوں نے اپنے ایکس پیج پر اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ اپار تھائیڈ اسرائیلی حکومت صرف فلسطینی قوم کے لئے نہیں بلکہ عالمی امن وسلامتی کے لئے بھی سنگین خطرہ ہے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے لکھا ہے کہ فلسطینی قوم کے حقوق دلوانے اور غاصب صیہونی حکومت کو بین الاقوامی اصول وضوابط کا پابند بنانے میں دنیا کی حکومتوں اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں کی بے عملی کے سائے میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونیوں کے جرائم جاری ہیں ۔
انھوں نے لکھا ہے کہ اپنی سرزمین سے ناجائز قبضہ ختم ہونے تک اپنے برحق حقوق کے حصول کے لئے غاصب صیہونیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنا فلسطینی قوم کا مسلمہ قانونی حق ہے۔
آپ کا تبصرہ